مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کیسی ہے؟رات گئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہناہے اب طبیعت بہت بہتر ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحت سے متعلق 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بخار کی علامات تھی،ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور آرام کی تجویز دی، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ڈاکٹرز نے ابھی چند روز مزید آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے،مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرینگے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نےطبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی جے یو آئی سربراہ کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔