(24نیوز)مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ،سندھ اور بلوچستان میں آج دن کے اوقات میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جب کہ مغرب اور شمال مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ ملک کے دوسرے شہروں میں موسم خشک رہے گا۔اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ ودیگر علاقوں میں رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔