کورونا۔۔ سوات میں سب سے زیادہ 23 فیصد مثبت کیسز رپورٹ

Mar 29, 2021 | 11:19:AM

(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالےسے مثبت کیسز کی شرح جاری کر دی۔ سوات میں سب سے زیادہ 23 فیصد جبکہ پشاور میں 22 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق نوشہرہ میں 19 فیصد، لاہور میں 17 فیصد پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میں 15 فیصد، اسلام آباد میں 16 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ مالاکنڈ، ملتان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، بلوچستان میں 19 ہزار 525، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ ایک لاکھ 7 ہزار 95 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں