پنجاب حکومت ہٹا کر وزیر اعظم وفاقی حکومت قائم نہیں رکھ سکتے،چودھری منظور

Mar 29, 2021 | 11:35:AM
 پنجاب حکومت ہٹا کر وزیر اعظم وفاقی حکومت قائم نہیں رکھ سکتے،چودھری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب چیپٹر کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو بے دخل کردیا گیا تو عمران خان کی (وفاقی) حکومت ملک پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ سکے گی۔
 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پنجاب میں تبدیلی لانے کے اپنے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبہ عمران کی زیرقیادت حکومت کا سب سے کمزور حصہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے اس منصوبے کا انکشاف ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کیا جن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بارے میں ایک معاہدے کی پیش کش کی تھی۔

پیپلز پارٹی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کی جانب منصوبہ بند لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے پرعزم ہے تو اسے اپوزیشن اتحاد کے 16 مارچ کے اجلاس کے دوران اس بارے میں بات کرنی چاہیے تھی۔