5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا سوتیلا باپ نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آباد میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں اس کا سوتیلا باپ ہی ملوث نکلا۔
سی سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ بچی کے سوتیلے والد کو شک کی بنا پر حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔
خیال رہے کہ 5 سالہ بچی کو گزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ۔