مسجد میں پلر گر گیا، دومعصوم بچے جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی ریاست اترپردیش کے شاملی ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ شب برات کے موقع پر مسجد میں نماز ادا کرنے گئے دو معصوم بچوں کی موت ہوگئی جبکہ تیسرے بچے کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ مومن نگر میں تینوں بچے شب برات کے موقع پر مدینہ مسجد میں عشا کی نماز ادا کررہے تھے ، عشا کی نماز میں محلہ کے لوگوں کی بھیڑ جمع تھی اسی دوران مسجد کا پلر گر گیا اور تینوں بچے پلر کے ملبے تلے دب گئے ۔ فوری طور پر تینوں بچوں کو ملبے سے نکالا گیا ، لیکن ان میں سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے،جبکہ تیسرے کو بے ہوشی کی حالت میں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مرنے والے دونوں بچوں کی عمر تقریبا 12 سال بتائی جارہی ہے ۔ دونوں کے نام ہارون ولد خورشید اور مساریب ولد مطلوب ہے ۔ محلہ کے ہی 10 سالہ ثمر ولد کلیم کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اس کو ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔