اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہےکہ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین رجسٹریشن کےلیےڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت دیاگیا اب ہیلتھ ورکرزکو ہسپتال جاکررجسٹریشن کےلیے کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کے لئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے اور صرف60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جن ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو چکی ان کی ویکسینیشن جاری ہے اور رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرزکو ویکیسن کی دوسری ڈوز لگانا شروع کردی گئی ہے۔