اسلام آباد میں کورونا کے ریکارڈ کیسز ۔۔ہسپتال بھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لئے مختص3 ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے مختص ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں ہے جبکہ کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 15 سرکاری اور نجی ہسپتال مختص کردیئے گئے ہیں۔ڈی ایچ او کا کہناہےکہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے جبکہ متعدی بیماریوں کیلئے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک ہسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے ہسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔ڈی ایچ او کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی 856 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کئے گئے جو ریکارڈ کیسز ہیں۔