ویکسین لانا وفاق کی ذمہ داری ، دس فیصد تو درآمد کر لیں،مرتضی وہاب

Mar 29, 2021 | 13:12:PM

(24نیوز)ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے 22 لاکھ لوگوں کو ویکسین نہیں ملی، ابھی تک چندے کی ویکسین پر عوام کو لگایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لانے کی ذمہ داری وفاق کی ہے، کم سے کم دس فیصد ویکسین تو درآمد کر لیں، وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے ہم ویکسین خود خرید لیں گے، سب سے بڑا تناسب سندھ میں ویکسین لگانے والوں کا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی سختی کا عالم یہ ہے کہ وہ پارٹیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی دن شبلی فراز اسلام آباد کورونا وائرس کیسز کا ذمہ دار بھی مراد علی شاہ کو قرار دے دیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب ہم کوروناوائرس سے احتیاط کا کہتے تھے تو کپتان مذاق اڑاتے تھے، کپتان کہتے تھے سندھ حکومت معیشت روزگار کے خلاف سازش کر رہی ہے، اب خان صاحب خود اس تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں