7 دن کے بچے کو ماں سے کورونا  لگ گیا

Mar 29, 2021 | 14:24:PM
7 دن کے بچے کو ماں سے کورونا  لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آبادکے پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر نومولود کو داخل کردیا گیا۔

پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  کورونا سے متاثر7 دن کا بچہ آکسیجن پر ہے اور بچے کو پیدائش کے وقت ماں سے کورونا ہواجبکہ ماں کی حالت بہترہے اور  وہ ہسپتال میں داخل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پمز میں کورونا مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش کم ہونے لگی ہے، ہسپتال میں اس وقت 123 کورونا مریض آکسیجن بیڈ پر ہیں اور 50 مریض ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روزبھی نومولود سے 10سال تک کے 43 بچوں کاکورونامثبت رپورٹ ہوا تھا۔