موٹروے پولیس نے قیمتی بیگ مالک کے حوالے کر دیا

Mar 29, 2021 | 14:56:PM

 (24نیوز)لاہور موٹروے پولیس کی جانب سے فیصل آباد سروس ایریا میں گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہیلپ لائن 130 کے ذریعے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی، بیگ میں ساڑھے تین تولہ سونا، 25 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل بھی موجود تھا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پیٹرولنگ افسران کی جانب سے تلاش کے بعد سروس ایریا سے بیگ تلاش کیا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں