ماسک نہ پہننے والےہوشیار۔۔ڈاکٹر عطاالرحمان نے  خبردار کردیا

Mar 29, 2021 | 15:15:PM
ماسک نہ پہننے والےہوشیار۔۔ڈاکٹر عطاالرحمان نے  خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔خلاف ورزی پرجرمانہ بھی عائد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہےاور ہسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے مزید کہا حکومت کو چاہیے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہے ، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوااورپنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہونے لگا ہے، 24 گھنٹوں میں مزید چار ہزار پانچ سو پچیس کیسز رپورٹ اور اکتالیس مریضوں کا انتقال ہوا۔