(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے تقرروتبادلوں اور چھٹی پر 30جون تک پابندی عائد کردی ۔
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں و اہلکاروں کی چھٹی پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،افسروں و اہلکاروں کی ایکس پاکستان لیو اور لوکل چھٹی بھی تین ماہ کیلئے بند کردی گئی۔
ایف بی آر نے چوتھے کوارٹر کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے چھٹیوں پر 30جون تک پابندی عائد کی ،ایف بی آر نے چیف کمشنر ایل ٹی او،چیف کمشنر آرٹی او اور چیف کمشنر کارپوریٹ آرٹی او کو چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ