(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کورونا کے باعث سرگرمیاں محدود کردیں ،الیکشن کمیشن نے شیڈول تمام کیسز ڈی لسٹ کردیئے اورتمام اجلاس بھی منسوخ کردیئے ۔
عالمی وبا کے باعث الیکشن کمیشن پی آر، پروٹوکول، جینڈرز، لائبریری، ڈی کیئر اور ایڈمن ونگزبندکر دیئے گئے، ادارے کی جانب سے جاری سرکلرمیں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن میں موجود افراد اورسٹاف ماسک لازمی پہنیں ۔سرکلر میں کہاگیاہے کہ تمام سٹاف کوروناٹیسٹ کرائیں اور50 فیصد سٹاف کی حاضری پرلازمی عملدرآمد کیا جائے، الیکشن کمیشن نے دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 تک کردیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ پیپلزپارٹی رہنما نے بڑا دعوی کردیا