(24 نیوز)عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا،عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیاجارہاہے،اطلاعات و نشریات کی وزارت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر مشاورت کی گئی ،اطلاعات و نشریات کے الگ الگ وزیر مملکت لانے پر غورکیا گیا جس کیلئے فرخ حبیب اور فیصل جاوید کے ناموں پر غور کیاگیاہے جبکہ شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ فواد چودھری کو بھی اضافی ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔