(24نیوز)پنجاب میں کورونا کی وبا نے شدت اختیار کر لی،اس حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس، اجلاس میں حکومت کی جانب سے سخت فیصلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کی زیس صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق ان ڈور یا آﺅٹ ڈور شادی تقریبات پر یکم اپریل سے ہی پابندی عائد ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی نافذ کر دی گئی،میٹرو بس ،سپیڈو یس سروس اور اورنج ٹرین بھی بند ہونگی۔ریسٹورنٹس شام 6بجے بند کرنے کا فیصلہ،ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہوگی۔بازار مارکیٹیں شاپنگ مالز شام 6بجے بندہونگے۔
اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مکمل بند نہیں کرسکتے۔ فی الحال فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں سخت لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ تمام ریسٹورنٹس بھی بند ہوں گے صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام پارکس ،سپورٹس اور کلچرل پروگرام بند رہیں گے۔بازار اور دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔البتہ ہفتے میں 2 روز کاروبار بند ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ تمام پابندیوں کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا۔ کابینہ کمیٹی 7 روز کے بعد فیصلوں کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب شہر میں کوروناوائرس کے بڑھتے وار تیزی سے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9 افرادجان کی بازی ہارگئے۔ لاہور میں کوروناکے1 ہزار 478 نئےمریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ہسپتالوں میں کوروناکے154 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں کی جانب سے وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔ایک طرف شہریوں کی جانب سے ماسک کا استعمال نہیں کر رہے تو دوسری طرف دوسرے حفاظتی انتظامات سے بھی لاپرواہی برتی جارہی ہے۔شہریوں کو کورونا ایس او پیز اپنانے اور ان پر عمل کروانے کے لئے پولیس آگاہی مہم کے ساتھ اب تک سینکڑوں مقدمات کا اندراج بھی کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔سعودی عرب کا پاکستان کے بلین ٹری منصوبے میں شراکت دار ی کی خواہش کااظہار