جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں جلسہ، مرکزی قیادت پر مقدمہ درج

Mar 29, 2021 | 18:48:PM

(24 نیوز)ایف آئی آر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کی گئی جس میں سائونڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جلسہ کے بعد پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں سائونڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
انتظامیہ اورپولیس کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔
 نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے قیادت کو اندھیرے میں رکھا، 13 مارچ کو انتظامیہ کو اجازت کیلئے درخواست دی تھی لیکن انتظامیہ نے جلسہ سے چند گھنٹے قبل اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
رضا احمد شاہ نے مزید کہا کہ جواب میں تاخیر سے معاملات خراب ہوئے، جماعت اسلامی کی قیادت ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

مزیدخبریں