(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، صدر مملکت اور وزیر دفاع نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے ،دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔صدر مملکت کاکہناہے کہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہوں ،کورونا ویکسین کی پہلی ڈور کے کچھ عرصے بعداینٹی باڈیز بنتی ہیں ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک چند ہفتوں بعدلگے گی ۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔