آصفہ بھٹوزرداری کا پولیو مہم کے حوالے سے اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹوزرداری نے پولیو مہم کے حوالے سے اہم پیغام جاری کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 9 ماہ سے پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہمیں پولیوکے خاتمے کیلئے اسی رفتارسے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیوویکسین ہربار پلانی چاہیے۔
یا د رہے کہ پاکستان میں پو لیوکے کیسز کی شرح دنیا کے دیگر مما لک کے مقابلے میں کہیں زیا دہ ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر پو لیو کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ تا ہے۔
Sindh has had ZERO new polio cases in the past 9 months Alhamdullillah ! Let’s keep this momentum going. Let’s stay on course and committed to #PolioEradication. Remember to accept the #polio vaccine every time it is offered. https://t.co/p1DgYvlQ71
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 29, 2021
یہ بھی پڑھیں:6گیندوں پر 6 چھکے، ایک اور کھلاڑی نے ریکا رڈ بنا ڈا لا