(24نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلے سے نوٹیفائیڈ 10 اضلاع کے ساتھ ساتھ مزید 6 اضلاع قبائلی ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور میں کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند کردی گئی ہیں۔
شہرام خان ترکئی نے کہا کہ جن جن اضلاع مےں کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بند کر دی جائے گی. اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم نے اساتذہ، طلباءاور والدین سے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور جن اضلاع میں سکول کھلے ہیں وہاں پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے. شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سکول بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے گائیڈ لائنز کے مطابق کیا جاتاہے. ۔
نہوں نے کہا طلباءاور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو مدنظر رکھ کر سکول بند کیے جاتے ہیں تاکہ وہ کرونا سے محفوِظ رہ سکیں. شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ صحت کرونا کیسز صورتحال اور اضلاع میں کرونا کیسز کے بارے میں رپورٹ فراہم کرتی ہے اور اس رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ اضلاع میں سکول بند کردیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔آصفہ بھٹوزرداری کا پولیو مہم کے حوالے سے اہم ٹویٹ