او لیول کےامتحان جلد لینے کا فیصلہ

Mar 29, 2021 | 19:47:PM
او لیول کےامتحان جلد لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ او لیول امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔
 اپنے بیان میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہاکہ کیمبرج کے سی ای او کا خط موصول ہوا ہے،سی ای او کیمبرج کرسٹائن اوزڈن نے درخواست کی کہ 15 مئی کے بجائے امتحانات 10 مئی سے لے لیں۔ 
وزیر تعلیم نے کہاکہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد او لیول امتحانات 10 مئی سے لینے پراتفاق کیا ہے،واضح رہے کہ کورونا کی پھیلتی وبا کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے اس وقت بند ہیں اور آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔کورونا کے وار تیز۔۔میٹرو بس، اورنج ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ۔۔شادی تقریبات پریکم اپریل سے پابندی