(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے ، حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایاگیاہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان حماد اظہر سے مطمئن ہیں ،حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دینے کافیصلہ کیاگیاہے،امید کرتے ہیں حماداظہر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں پراثرپڑا ہے،کورونا میں مہنگائی بھی بہت ہے جس کیلئے وزارتوں میں ردوبدل کیاگیا، امید ہے حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لے کرچلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک کیلئے معیشت بہت اہم ہے ،امید ہے نئی ٹیم معاشی مسائل پر قابو پانے میں کردار ادا کرے گی ۔
شبلی فراز نے کہاکہ آئندہ دو چار دنوں میں مزید وزارتوں پر ردوبدل ہوگا،مجھے ابھی کوئی خبر نہیں کس کو کون سی وزارت دی جارہی ہے ,ان کاکہناتھا کہ حفیظ شیخ ایک قابل انسان ہیں ،حفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں ،سینیٹر پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ پہلے سے طے تھا سینیٹ الیکشن کے بعد تبدیلیاں لائیں گے ۔شبلی فراز نے کہاہے کہ امید ہے جمعرات کوکابینہ اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے ،کل وزیراعظم عمران خان کا دوسراکورونا ٹیسٹ ہو گا۔
حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے کیوں ہٹا یاگیا؟ شبلی فراز نے بڑی وجہ بتادی
Mar 29, 2021 | 20:16:PM