حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں شکست کے بعد عہدے پر رہنا ناممکن ہو گیا تھا،حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے ہٹانا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے تسلیم کرلیا ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔مہنگائی کی وجہ سابقہ حکومتیں نہیں بلکہ حکومت کے نااہل وزیر ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف وزیر کو عہدے کیلئے منتخب ہونے کی ضرورت تھی۔پارلیمانی حزب اختلاف حکومت کے مقابلے میں انتہائی موثر ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول نہ ہونے کے باعث حفیظ شیخ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے اس لئے انہیں عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو لگایا جا رہا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان حماد اظہر سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان دوسرا کورونا ٹیسٹ ہو گا اس کے بعد وہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرینگے۔