(24 نیوز) بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے سخت جدوجہد کی اس دوران تنقید اور سخت دبائوکا بھی شکار رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھائو، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر بات کو الفاظ کی شکل دینا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔
یا د رہے کہ کترینہ نے بالی وڈ کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں، سلمان خان اور عامر کے علاوہ انہوں نے کئی ٹاپ ہیروز کےساتھ کام کیا ہے، ان کی بہن ازابیل کیف بھی بالی وڈ میں قدم رکھ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فحش ترین بھارتی گانا طلبا کے نصاب کا حصہ بن گیا