صدرعارف علوی کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان کی اہلیہ کی بھی رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے صدرمملکت کا کورونا پازیٹو آنے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ صدر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہے۔
خاتون اول کاکہناہے کہ میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں۔ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔
الحمدللہ۔ صدر @ArifAlvi کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہے۔ میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں۔ ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔
— Samina Alvi (@Saminalvi) March 29, 2021
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، صدر مملکت نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے ،دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔صدر مملکت کاکہناہے کہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہوں ،کورونا ویکسین کی پہلی ڈور کے کچھ عرصے بعداینٹی باڈیز بنتی ہیں ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک چند ہفتوں بعدلگے گی ۔