لاہور اور سرگودھا میں خون کی ہولی۔۔کتنی لاشیں گریں

Mar 29, 2021 | 22:02:PM

 (24نیوز) لاہور کے معروف کاروباری علاقے شاہ عالم باڑہ مارکیٹ میں 2 گروپوں کے درمےان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد قتل جبکہ3افراد زخمی ہوگئے ۔۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور زخمی اور لاشوں کو میوہسپتال منتقل کردیا ۔ مرنے والوں میں 22سالہ زبیر، 65بوٹا اور50 عاطف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طاہر ، عمران اور عرفان شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر نے کے بعد کارروائی کاآغاز کردیا ۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے شاہ عالم باڑہ مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے واقعے کی رپورٹ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار کا حکم دیدیا ۔
 ادھر سرگودھا گجرات روڈ پر کے دیرینہ دشمنی پر آتشیں اسلحہ سے مسلح کار سواروں نے ویگو ڈالہ پر اندھا دھندفائرنگ کر کے سماجی راہنما کو بیٹے اور گن مین سمیت قتل اور دو بیٹوں اور ایک گن مین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔
پولیس نے مقتولین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے قصبہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ رکن کی سماجی راہنما محمد منیر سندرانہ اپنے بیٹوں حامد منیر،فریاد منیر،علی حمزہ اورگن مینوں محمد یوسف ،نزیر احمد کے ہمراہ ویگو ڈالا میں سوار شادی کی تقریب سے واپس اپنے گاو¿ں رکن جا رہے تھے کہ پھالیہ سرگودھا روڈ پرچھنی رحیم شاہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر آتشیں اسلحہ سے مسلح کار سوار مخالفین نے ویگو ڈالا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گے جس کے نتیجہ میں ویگو ڈالا میں سوار تین افراد 52 سالہ محمد منیر اس کا 12 سالہ بیٹا فریاد منیر اور گن مین محمدیوسف جا ن کی بازی ہار گئے اور دونوں بیٹے علی حمزہ،حامد منیر اور گن مین نزیر احمد شدید زخمی ہو گے جن کوتشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی ریفر کر دیا گیا۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سید علی رضا اور تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے انوسٹی کیشن ٹیمیں تشکیل کر مقدمہ درج کرنے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی فتح ہے، بلاول بھٹو زرداری

مزیدخبریں