جس اداکارہ کے ساتھ یہ کا م کیا وہ واقعی نمبر ون بن گئی،عامرخا ن کا انکشاف

Mar 29, 2021 | 22:35:PM
 جس اداکارہ کے ساتھ یہ کا م کیا وہ واقعی نمبر ون بن گئی،عامرخا ن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل کے پروگرام میں بالی ووڈ ہدایت کار فرح خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ’اپنا ہاتھ دکھاﺅ، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے‘۔
جب عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی‘۔اس بات پر پروگرام میں شریک لوگوں نے دل کھول کر قہقہے برسائے۔

یہ بھی پڑھیں:عا م آدمی کی سواری پھر مہنگی، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ