سابق صدرآصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدرآصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ۔
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میرے والد آصف زرداری نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آصفہ بھٹو کاکہناہے کہ یہ کورونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے ۔
Such a relief to see my father @AAliZardari receive his first dose of the vaccine today! Encourage your parents and loved ones to get the vaccine ????. It is safe and effective SPREAD THE WORD pic.twitter.com/bGTPndoOGq
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 29, 2021
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، صدر مملکت اور وزیر دفاع نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔
صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے ،دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔صدر مملکت کاکہناہے کہ کورونا ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہوں ،کورونا ویکسین کی پہلی ڈور کے کچھ عرصے بعداینٹی باڈیز بنتی ہیں ،کورونا ویکسین کی دوسری خوراک چند ہفتوں بعدلگے گی ۔