کونسا کاروبارکھلا رہیگا، کون سا بند ہو گا؟ نوٹیفکیشن جاری

Mar 29, 2021 | 23:11:PM
 کونسا کاروبارکھلا رہیگا، کون سا بند ہو گا؟ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کی شدت ، شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پریکم اپریل سے 11 مارچ تک پابندی عائد ، میٹرو بس ، اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ، تجاری مراکز شام چھ بجے تک کھلیں گے ، ہفتہ اتوار کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ جنرل سٹورز ، میڈیکل سٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے۔ شہریوں کیلئے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پابندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث وزیر اعلیٰ کی منظوری سے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سماجی ، کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں سمیت نقل و حمل پر عائد پابندیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور سمیت 9 اضلاع میں شادی کی ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ریسٹورنٹس صرف ٹیک آوے سروس فراہم کر سکیں گے۔
 نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہفتہ ، اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔شہریوں کے لئے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ان ڈور ،آو¿ٹ ڈورہر طرح کے بڑے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی ، کھیلوں ، تفریحی ، ثقافتی اور سماجی تقریبات پر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ اورنج لائن ، میٹرو ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ 9 اضلاع میں بند رہے گی۔ٹرینوں کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ چلایا جائے گا۔
میڈیکل سٹورز، ہسپتال ، بیکریز ، جنرل سٹورز، دودھ ،گوشت ، سبزی و پھل کی دکانیں ،تندور،آٹا چکیاں ، ٹائر شاپ ، ڈرائیور ہوٹل ، پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔آئل ڈپو ، ایل پی جی آئوٹ لیٹس ،زرعی مشینری کی ورکشاپس ، سپیئرپارٹس کی دکانیں ،پوسٹل سروس ،ہوم ڈلیوری سروس کھلی رہے گی۔
کال سنٹرز 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ سرکاری اور نجی دفاتر کا 50 فیصد سٹاف ورک فرام ہوم کی پالیسی کے تحت کام کرے گا۔ کورونا کے باعث عائد کی گئی پابندیوں کا 11 اپریل تک اطلاق رہے گا۔