( 24نیوز)لاہور میں پابندی کے باوجودشا دی ہالز میں ’اِن ڈور‘ شادیاں جاری، کورونا وائرس کے ضوابط بھی نظرانداز جبکہ ہال کے باہرقناتیں لگاکر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تقریب کھلی جگہ پر ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں تقریب کے لیے متعلقہ محکمے والوں کو دس ہزار روپے دیتے ہیں۔تو پھر ہمیں کوئی پرواہ نہیں،اس طرح شادی کی تقریب منعقد کرنے والے بھی خوش ہو جاتے ہیں ۔اور ہما را کا روبا ر بھی جا ری رہتا ہے۔
یا د رہے کہ حکومت نے 13 مارچ کو شادی ہال بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کا مو قف ہے کہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے 50 شادی ہال سیل کیے، محکمے کے کسی افسر کے خلاف شکایت آئی تو کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:شو گر کی دوا زندگی بچانے کی بجائے مو ت بانٹنے لگی ۔۔سنسنی خیز انکشافات