کے ایف سی کیخلاف ہیلپ لائن پر انوکھی کال۔پولیس اہلکار کی خاتون کو تنبیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون نے کے ایف سی ڈرائیو تھرو سے ملا آرڈر پورا نہ ہونے پر 911پر کال چلا دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک خاتون نے اپنے KFC آرڈر کے بارے میں شکایت کرنے کے لیے 911 پر ایمرجنسی کال کردی،اوہائیو کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 911 پر ایک خاتون کی طرف سے کال موصول ہوئی جنہوں نے بتایا کہ اسے KFC ڈرائیو تھرو سے ملے گئے آرڈر میں دھوکہ ہوا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 8 چکن کے ٹکڑوں کی قیمت ادا کی تھی لیکن انہیں ملے صرف چار۔
کے ایف سی کے ایک عملے کا خاتون کو کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی مسئلہ ہے جس کے لیے انہیں مقامی کے ایف سی کے مینیجر سے بات کی جانی چاہیے تاہم خاتون نے 911 پر کال کرکے ایک پولیس اہلکار کو بلا بھیجا۔
محکمہ نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار کے ایف سی پہنچا تو معاملے کا جائزہ لینے کے بعد عورت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ 911 سے متعلقہ نہیں ہے۔ پولیس چیف سکاٹ میئر کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورتحال عوام کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ 911 کو غیر ہنگامی مسائل کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریزکا آغاز۔ آپ پہلا میچ کھیلا جائیگا