کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔پاکستان میں ایک اور سیریز کا شیڈول جاری 

Mar 29, 2022 | 09:44:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم ، شیڈول
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیم کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی طرف گامزن ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔


واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے باعث بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی تھی ۔ویسٹ انڈین ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کاکورونا مثبت آیا تھا ۔ کورونا کے پھیلاو کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ دونوں نے باہمی مشاورت کے بعد سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:آخری ٹیسٹ میں پاکستان کوشکست ،تاریخی سیریز آسٹریلیا کے نام