کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 27 ہزار 046 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 269 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کی طرح دھڑکتی زمین،ہر دھڑکن میں کتنا وقفہ ہوتا ہے؟سنسنی خیز انکشافات