استعفیٰ نہیں دیا۔صوبائی وزیرنےتردید کردی

Mar 29, 2022 | 09:51:AM

  (24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا۔

 صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹوئٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔ مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔

مراد راس نے یہ بھی کہا کہ وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گےجنہوں نے پچھلے تین سالوں میں غیر قانونی درخواستیں دیں ۔

Fake News. No I have Not resigned. Getting constant messages and calls. Quite a few people that made illegal requests in the past 31/2 years couldn’t get their work done by me, they must be praying for sure. ????

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتہ کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل سرپرائزآنا شروع ہو گئے ہیں اور وزرا نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

مزیدخبریں