چودھری شجاعت نے ق لیگ میں اختلافات کی تردید کردی

Mar 29, 2022 | 11:41:AM
شجاعت حسین ، خاموشی توڑ دی
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے ،ہمارا خاندان ایک پیج پر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غلط قسم کا پراپیگنڈہ کرنا یا کرانا نہایت نامناسب ہے ،حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش نہیں کرنا چاہئے ،تمام فیصلے میری مشاورت سے ہوئے جنہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ہمارا خاندان پچاس سال سے صرف پنجاب ہی نہیں پورے پاکستا ن میں پھیلاہوا ہے ۔پیسے کی لین دین کی باتیں سب غلط ہیں ،پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات پسند نہیں کرتے ۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے استعفا دیدیا