سیاسی صورتحال میں ہلچل۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نےملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اتحادیوں، منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا روزہ کب ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اہم پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارک باد پیش کی تھی، جس پر پرویز الٰہی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مزید کمزور۔ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا