پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ نے اہم فیصلہ کرلیا

Mar 29, 2022 | 12:36:PM
پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: ترین گروپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے تمام تر صورتِحال پر مشاورت کیلئے آج غیر رسمی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکانِ اسمبلی اور رہنما موجودہ صورتِحال پر مشاورت کریں گے،اجلاس کے دوران ترین گروپ اپنی تجاویز سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا،اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی حکمت عملی۔چودھری  نثار نے بڑا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چودھری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تحریک عدم اعتماد۔ ترین گروپ بھی متحرک ہوگیا