حکومت کا ترین گروپ سے دوبارہ رابطہ۔ بڑی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی حکومتی ٹیم نے دوبارہ ترین گروپ سے رابطہ قائم کیا ہے اہم وزارتوں کی پیشکش کرتے ہوئے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ آپکے مطالبات تسلیم کئے جاچکے ہیں اپ پارٹی پالیسی کی حمایت کریں۔
رپورٹ کے مطابق حکومتی ٹیم کے سربراہ پرویز خٹک نے ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کو فون کیا اور ان سے کہا ہے کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں اب پارٹی فیصلوں کی حمایت کریں ۔ مائنس عثمان بزدار کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سب سے بڑا فیصلہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو علیحدہ کردیا گیا ہے جبکہ ترین گروپ کو ا ہم وزارتوں کی بھی پیشکش کی گئی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ نے اہم فیصلہ کرلیا
دوسری طرف عون چودھری کو چودھری پرویزالہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کئے جانے کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب کے طورپر چودھری پرویز الہی کی حمایت مانگ لی ۔ پرویزخٹک نے عون چودھری سے کہا کہ آپ کا وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ پورا کر دیا۔اب آپ بھی شفقت کروائیں چودھری پرویز الہی کی حمایت کریں جس پرعون چودھری نے پرویز خٹک کا پیغام جہانگیر ترین کو دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی طرح ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عون چودھری نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو دفعہ چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری مونس الہیٰ سے رابطہ قائم کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ق لیگ میں اختلافات کی تردید کردی