عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی ۔۔؟؟شیخ رشید نے حتمی تاریخ بتا دی
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں 31تاریخ سے تقریریں ہوں گی جبکہ 3اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا ،زبردست تاریخی میچ جاری ہے۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم تو پہلے بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک اچھا بجٹ دیں گے ،میری خواہش ہے کہ حج کے بعد الیکشن ہوجائیں ۔ان کا کہناتھا کہ میں مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں ،ایم کیو ایم کا فیصلہ فیصلہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:استعفیٰ دینے کے بعد عثمان بزدار کا پہلا بیان سامنے آگیا
عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی ۔۔شیخ رشید نے حتمی تاریخ بتا دی
Mar 29, 2022 | 14:21:PM