(24 نیوز)قذافی سٹیدیم لاہور میں کھیلے جانیوالے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق 103 رنز اور بابر اعظم نے 57بنائے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کےنقصان پر 313 رنز بنائے تھے ۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 101 اور بین مکڈر موٹ 55 رنز بناکرنمایاں رہے
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے314 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
واضح رہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے محمد وسیم اور زاہد محمود ڈیبیو کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے میچ شروع ہونے سے قبل آسٹریلوی ٹیم کودوسرا بڑا جھٹکا