اپوزیشن کا ایک اور سرپرائز۔۔تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو سرپرائز دینے کا سلسلہ جاری ہے ،فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبر شیئر کی ہے ۔
اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ،چوہدری عاصم نذیر ایم این اے فیصل آباد نے حکومت کو خیرآباد کہہ دیا ،
— Nawabzada Shahzain Bugti (@ShahZainBugti_) March 29, 2022
شاہ زین بگٹی نے لکھا کہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ہے ، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے عاصم نذیر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی اور ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔عاصم نذیر نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔عاصم نذیر نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 101سے کامیابی حاصل کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:استعفیٰ دینے کے بعد عثمان بزدار کا پہلا بیان سامنے آگیا