وزیراعلیٰ پنجاب۔ ن لیگ نے علیم خان کو اشارہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامز د کئے جانے کے بعد مسلم لیگ( ن) نے عبدالعلیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں، اتحادی ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی، چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں، اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی ، حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کا ایک اور سرپرائز۔۔تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری کا چودھر شجاعت سے رابطہ۔ اہم پیغام پہنچا دیا