حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سرفہرست ہوگا: شیری رحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سرفہرست ہوگا، عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عدم فراہمی کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا، مہنگی ترین ایل این جی خرید کربھی حکومت صارفین اور صنعت کو گیس نہ دے سکی۔
عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے۔اس کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا۔تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود یہ صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکے۔حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا۔1/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 29, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کے پیدا کردہ بحران عوام کیلئے باعث پریشانی ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے، نااہل حکومت سردیوں اور گرمیوں میں گیس فراہم نہیں کر سکتی ہے۔