سجل اور احد میر میں طلاق۔والدہ کا سنسنی خیز چیٹ منظر عام پر آ گیا

Mar 29, 2022 | 15:27:PM
سجل اور احد میر کی طلاق۔والدہ کا سنسنی خیز چیٹ منظر عام پر آ گیا
کیپشن: سجل احدرضا میر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی مبینہ طلاق سے متعلق نئے سنسنی خیز دعوؤں کے بعد اب احد کی والدہ کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظرِ عام پر آگیا ہے۔

احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا میر کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود ہے۔

چیٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ آپ ان دونوں کے لیے دعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب۔ ن لیگ نے علیم خان کو اشارہ دیدیا

 یاد رہے کہ کچھ روز  قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن  اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا