دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کے لئے تیار ہیں۔اسد عمر

Mar 29, 2022 | 15:57:PM
دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کے لئے تیار ہیں۔اسد عمر
کیپشن: اسد عمر فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اسد عمر نےکہا ہے کہ دھمکی آمیز خط میں نواز شریف برائے راست ملوت ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مراسلہ تحریک عدم  اعتماد آنے سے پہلے کی ہے، اگر ضرورت ہے وزیراعظم یہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مراسلے میں براہ راست عدم اعتماد کا ذکر ہے، مراسلے میں براہ راست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر ہوا،  مراسلے میں دو ٹوک لکھا ہےکہ عدم  اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے لہٰذا بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ  مراسلے میں مزید لکھا کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہ رہیں تو اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ مراسلہ سول ملٹری قیادت کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور کابینہ میں بھی ہر کسی کو اس خط کا علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب۔ ن لیگ نے علیم خان کو اشارہ دیدیا

 وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کی بات ہوئی ہے،  چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نہیں دکھارہے بلکہ وہ ملک کے بڑے ہیں انہیں اس لیے دکھانے کی بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا