(ویب ڈیسک)بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ۔حکومتی حلیف اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔اسلم بھوتانی کا کہناتھا کہ آصف علی زرداری کے مجھ پر بہت احسانات ہیں وہ جہاں لے جانا چاہیں گے میں چلوں گا۔دریں اثنا بلاول بھٹو نے اسلم بھوتانی کو اپوزیشن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ۔
اپوزیشن کا تیسرابڑا سرپرائز۔۔ایک اور اتحادی نے حکومت کو خیر باد کہہ دیا
Mar 29, 2022 | 16:17:PM