پرویز الٰہی نے دیر کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارا ہوگا۔زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے متعلق اچھی خبر ملے گی،ہم سب کو مل کر ملک بچانا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک جس حالت میں ہے ہم چاہ رہے تھے کہ سب مل کر چلیں۔نمبرز ہمارے پاس ہیں ان کے پاس نہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ق لیگ والے ہمارے ساتھ مل کر چلنے کوتیار تھے،ان سے پوچھا جائے رات کو مبارکباد دینے آتے ہیں صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔
لائیو: صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ https://t.co/JPYsNTzAn2
— PPP (@MediaCellPPP) March 29, 2022
زرداری نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کا رابطہ تورہتا ہی ہے جس کواپوزیشن نامزد کرے گی وہی وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا۔ پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے،مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوارلائیں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کر دی ہے ، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب۔ ن لیگ نے علیم خان کو اشارہ دیدیا
انہوں نے کہا کہ سب کو احساس ہے پاکستان کو بچانا ہے، کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، ہم سب نے مل کر ریفارمز کرنی ہے۔ اب پنجاب کے حوالے سے ملکر فیصلہ کریں گےسابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف بھی ملک کواسی نہج پرلے آیا تھا، مشرف کے بعد ہم نے حالات کو سنبھالا تھا، اس دفعہ بھی بیٹھ کرآئندہ کا راستہ بھی بنالیں گے۔ ایم کیوایم کی کسی ڈیمانڈ پر انکارنہیں کیا، پاکستان، کراچی کی ترقی کے لیے ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ میوچل ورکنگ شپ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پرگوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ منحرف ارکان نے بڑا اعلان کردیا