ایم کیو ایم کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جس سے آج تک انکار کیا ہو۔بلاول بھٹو

Mar 29, 2022 | 17:43:PM
 ایم کیو ایم۔ مطالبہ۔ انکار۔بلاول بھٹو۔اسلم بھوتانی۔تحریک عدم اعتماد
کیپشن: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اسلم بھوتانی کی اپوزیشن میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک تاریخی دن تھا، متحدہ اپوزیشن نے کل تحریک عدم اعتماد پیش کیا، کل بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا، آج اسلم بھوتانی کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، پاکستان کے عوام کے ساتھ اس مرحلے میں کھڑے ہو رہے ہیں، متحدہ اپوزیشن اسلم بھوتانی کو سلیوٹ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کے جھوٹے الزامات ہیں اس کو ہم چیلنج کرتے ہیں وہ خط سامنے لائیں، متحدہ اپوزیشن کی تعداد تحریک عدم اعتماد کے وقت تعداد مکمل تھی آج اس سے بھی زیادہ ہے، ہم اپنی تعداد کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو اس لئے ساتھ لے کر چلے تاکہ اصلاحات اور مسائل کا حل نکالیں، ایم کیو ایم کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جس سے آج تک انکار کیا گیا ہو، ہر صورت اور ہر حال میں ملکی و کراچی کی ترقی کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔اس موقع پربی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

جے یو آئی کے رہنما عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آج اپوزیشن کے لیے خوشی کا دن ہے، وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آزاد رکن قومی اسمبلی نے ایسا کیل ٹھونکا ہے کہ اب عمران خان استعفا دے دینا چاہئے۔
لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اسلم بھوتانی کو خوش آمدید اورمبارکباد دیتا ہوں، کیا وجہ ہے لوگ حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن میں جا رہے ہیں، شاہ زین بگٹی، باپ پارٹی کے بعد اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کوجوائن کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پرویز الٰہی نے دیر کر دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارا ہوگا۔زرداری