عام آدمی مکان بنانا بھول جائے، سریے کی قیمتوں نے کمر توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غریب اور متوسط طبقہ اب مکان بنانا بھول جائے کیونکہ سریے کی قیمتیں بس سے باہر ہوگیئں۔
تفصیلات کے مطابق لوہا مارکیٹس میں سٹیل بار کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں، سٹیل بار کی قیمت میں 7000 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے سریے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیئں ۔گریڈڈ/برینڈڈ سریا 2 لاکھ روپے فی ٹن کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا ہےجبکہ لوکل سریا بھی 15 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 80 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی فون ایس ای کی پیداوار میں20 فیصد کمی کردی