(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین حکومت نے باحجاب خاتون کو ہوٹل داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو سیل کر دیا۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں ہوٹل کے بھارتی مینیجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومتی اتھارٹی نے ہوٹل کو بند کردیا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین کی سیاحت اور نمائش اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کے خلاف ہو۔
اس واقعے کے حوالے سے ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے والے مینیجر کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل نے آئی فون ایس ای کی پیداوار میں20 فیصد کمی کردی